کورونا کے بڑھتے وار،پابندیوں پر سختی سے عمل کرانے کے لئے بڑا اقدام کر لیا گیا

26 Jan, 2022 | 10:29 PM

Imran Fayyaz

(عثمان علیم)کورونا کے بڑھتے وار ،این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل کروانے کے لئے ڈی سی نے چیف کارپوریشن آفیسر، سیکرٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سمیت دیگر افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے این سی او سی کے احکامات پر عمل کرانے کیلئے افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے احکامات دیے ہیں کہ ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو کھانا کھانے کی اجازت دینے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 مراسلے میں کہا گیا کہ تمام شادی ہالز میں 15 فروری تک شادی کی تقریبات پر پابندی پر ہر صورت عمل کروایا جائے۔ اوپن ایئر شادی تقریبات میں 300 سے زائد ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

مزیدخبریں