(جنید ریاض)گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول وحدت کالونی کاانوکھا قانون، لیٹ آنے پر طلباوطالبات کو سکول سے نکال دیا گیا،بچوں کو دوبارہ سکول داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر والدین پریشان ہیں۔
لاہور کے علاقہ وحدت کالونی میں واقع گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں طلباوطالبات کے لیٹ آنے پر انھیں سکول سے باہر نکال دیا گیا۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو دوبارہ سکول داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر والدین پریشان ہو گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ والدین بچوں کو چھوڑ کر گھر چلے گئے اب بچے کیسے گھر واپس جائیں گے، والدین نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو لیٹ آنے پر سکول سے باہر مت کھڑا کیا جائے۔ دوسری جانب سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کا لیٹ آنا معمول بن چکا ہے، لیٹ آنیوالے بچوں کی سکول میں کوئی جگہ نہیں۔