ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر صارفین نے حال ہی میں جاری ہونے والی پاکستان سپر لیگ 7 کی اشتہاری ویڈیو کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پرومو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیض راجہ وزیراعطم ہاوس میں ایک دروازہ کھول کر داخل ہوتے ہیں تو سامنے وزیراعظم عمران خان اپنی میز پر مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ رمیض راجہ انہیں کہتے ہیں 'پی ایم ٹائم'۔
پھر وزیراعظم عمران خان اٹھ کر رمیض راجہ کےساتھ باہر نکل آتے ہیں اور وہاں کھڑے ہو کر کہتے ہیں ’ساتویں پی ایس ایل کو اوپن کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور پبلک کو انٹرٹین کرے گی۔‘
اشتہار بلاشبہ پاکستانیوں کے لی نیا ہے مگر ناقدین نے تنقید کی کہ ایسا ہی ایک اشتہار برطانیہ میں ایک فلم کا حصہ جس میں جمیز بانڈ ڈینیل کریگ (جو اس وقت جیمز بونڈ سیریز میں 007 کا کردار نبھا رہے تھے) اور ملکہ الزبتھ کو دکھایا گیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن جمعرات 27 جنوری سے شروع ہورہا ہے لیکن اس سے ایک دن پہلے اس کی تشہیر کے لیے ایک پرومو جاری کیا گیا ہے۔