(علی ساہی)سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے ، استعفیٰ مسترد ،بورڈ نے ثقلین مشتاق کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پلئیرز ڈیویلپمنٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا استعفیٰ مسترد کردیا گیاہے۔،ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ثقلین مشتاق کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ،جس کے بعد ثقلین مشتاق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے،استعفی مسترد
26 Jan, 2022 | 09:32 PM