ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر کھڑے جانور منجمد، ویڈیو دیکھیں

Turkey
کیپشن: Animal freez with snowfall
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شدید برف باری کے باعث سڑکوں پر کھڑے جانور منجمد ہو گئے، یہ واقعہ ترکی میں پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق  حالیہ برف باری کے نتیجے میں  ترکی میں بعض مقامات پر حیوانات برف میں دب گئے  جبکہ بعض مقامات پر برف کی وجہ سے منجمد ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی  ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برف باری میں منجمد ہونے والے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔

   سوشل میڈیا پر ترکی کے ایک صوبے کی سڑکوں پر کئی گدھوں کے جمنے کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا۔ٹویٹ کرنے والوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ترکی کے وان صوبے کی ہے جہاں سال کے اس وقت ملک میں کم درجہ حرارت کے نتیجے میں شدید برف باری ہوتی ہے۔اسی سیاق و سباق میں ترکی اور یونان میں زمینی اور فضائی نقل و حمل میں شدید برف باری کے دوران بڑی رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں۔

 استنبول میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے اور شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ مسلسل برف باری کے نتیجے میں استنبول ایئرپورٹ کیرن ویز پر برف کی موٹی تہہ بھی بن گئی ۔ شدید برفباری میں پھنسے شہریوں کی رہائش کے لیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔