وی آر چشموں کے بعد وی آر جوتے بھی متعارف

26 Jan, 2022 | 07:57 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:تفصیلات کے مطابق وی آر جوتے ایک امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں،ماہرین کے مطابق یہ جوتے پہن کر کمپیوٹرپر تخلیق شدہ دنیا کو اپنے پیروں تلے محسوس بھی کیا جاسکتا ہے۔
یہ جوتے امریکی اسٹارٹ اپ کمپنی ’ایکٹو وی آرکی جانب سے تیار کیے گئے ہیں جو پروٹو ٹائپ کی طرح ہیں۔ ان جوتوں کا تکنیکی نام ایکٹو ون سمیولیٹر بُوٹس ہے لیکن انہیں ایکٹو ون  کہا جاتا ہے۔
یہ مضبوط فائبر سے تیار کیے گئے ہیں جو پیروں کو جکڑنے والے شکنجے کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ انہیں وی آر چشمے یا ہیلمٹ اور جوائے اسٹک کے ساتھ  بھی پہنا جاسکتا ہے۔انہیں پہن کر وی آر کی دنیا میں چلنے پھرنے کےلیے حقیقت میں اپنے پیروں کو حرکت دی جاسکتی ہے  لیکن پھر بھی بندہ اپنی جگہ پرہی رہتا ہے۔
اگر کوئی شخص یہ جوتے پہنتا ہے تو وہ مائیکل جیکسن کی طرح مون واک کرتا ہوا نظر  آئے گا۔ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کی میٹاورس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ امید بھی لگائی جاسکتی ہے کہ بہت جلد ’میٹا‘ (سابقہ فیس بُک) یا کوئی اور ادارہ اس ٹیکنالوجی کو باآسانی خرید سکتا ہے۔

مزیدخبریں