ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

26 Jan, 2022 | 07:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے،ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزورہونے کاسلسلہ نہ تھم سکا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوکر 176.98 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق تین روز میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہو گیاہے۔معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ قرض اور درآمدی بل کی ادائیگی پرڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 179 روپے 50 پیسے پر برقرار رہااس طرح ڈالر کی قیمت کا فرق دو روپے 52 پیسے رہ گیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو1 روپے مہنگاہوکر 202 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا اور برطانوی پاؤنڈ 242 روپے پر ہی برقرار رہا۔

مزیدخبریں