(جنید ریاض)خصوصی تعلیمی اداروں میں بھی یکساں نصاب پڑھایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے نصاب تیار کیا جائے گا۔
خصوصی تعلیمی اداروں کا نصاب بھی یکساں نصاب کے مطابق ہوگا۔ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے نصاب میں تبدیلی کے لیے کمیٹی بنا دی۔نو رکنی کمیٹی نصاب کا جائزہ لیکر تجاویز پیش کرے گی۔
محکمہ خصوصی تعلیم کی مطابق یکساں نصاب قوت سمات سے محروم بچوں کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ جسے آئندہ تعلیمی سال سے پڑھایا جائے گا۔ نصاب میں تبدیلی کے لئے اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔