شاہدآفریدی کے مداحوں کے لئے پریشان کن خبر

26 Jan, 2022 | 06:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن  میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے  آل راؤنڈر شاہدآفریدی شدید کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے شدید کمر کی تکلیف کے باعث بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے۔سنسنی خیز میچز سے بھرپور پی ایس ایل 7 کا آغاز جمعرات سے ہورہا ہے۔

واضح  رہے کہ قبل ازیں پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں