ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ؛ والدہ کی لاپرواہی نے 4 ماہ کی بچی کی جان لے لی

 4 months old girl child dead due to fire in house at sanda
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)معمولی سی لاپرواہی نے شیر خوار بچی کو ابدی نیند سلا دیا۔ ساندہ کھوکھا سٹاپ پر گھر میں سردی سے بچنے کے لئے چولہا جلایا گیاجس نے آگ پکڑ لی اور پورے کمرے میں پھیل گئی۔ آتشزدگی سے 4 ماہ کی بچی جاں بحق، 3 سالہ بچی اور 6 سالہ بچہ زخمی ہو گئے۔
 سردی سے بچنے کے لئے لگائی گئی آگ شیرخوار بچی کو نگل گئی۔ ساندہ کھوکھا سٹاپ پر گھر کے کمرے میں سردی کی شدت کم کرنےکے لئے چولہا جلایا گیا جس سے کپڑے کو آگ لگی اور پورے کمرے میں پھیل گئی۔ چار ماہ کی فجر جھلس کر موقع پر دم توڑ گئی ۔

کمرے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر ہمسائے مدد کو آئے اور دو زخمی بچوں کو نکالا۔ محلے داروں کے مطابق گھر پر تینوں بچے اکیلے تھے ،والد کام پر، اور والدہ بڑے بیٹے کو لینے سکول گئی تھی۔

ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ 6 سالہ عبداللہ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔3 سالہ انسا کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer