(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اے سی آر جمع کروانے کے لیے تاریخ میں توسیع کردی،اب اساتذہ پانچ فروری تک اے سی آر ان لائن جمع کروا سکیں گے۔
اے سی آر ان لائن جمع نہ کروانے والوں 28 ہزار اساتذہ کو ایک موقع اور مل گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اے سی آر جمع کروانے کے لیے تاریخ میں توسیع کردی۔اب اساتذہ پانچ فروری تک اے سی آر ان لائن جمع کروا سکتے ہیں۔
28 ہزار کے قریب اساتذہ نے اے سی آر جمع نہیں کروائی تھی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مطابق تاریخ میں آخری بار توسیع کی جارہی ہے ۔اب اے سی آر جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔