(قیصر کھوکھر)بے روز گار نوجوانوں کے لئے بڑی خبر، حکومت پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔
تفصیلات کے بے روز گار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت پنجاب نے تمام ملازمتوں پر دو سال عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوجوانوں کو پہلے دی گئی پانچ سال کی عمر کی رعایت اس کے علاوہ ہوگی۔ یہ دو سال کی عمر کی رعایت تمام ملازمتوں کیلئے شمار ہوگی۔
محکمہ ریگولیشن نے عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس رعایت سے 7 سال تک زائد العمر نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہوگی۔