ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی شہزاد اکبر کی جگہ مشیر برائے احتساب تعینات، نوٹی فیکیشن جاری

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی شہزاد اکبر کی جگہ مشیر برائے احتساب تعینات، نوٹی فیکیشن جاری
کیپشن: Mussadiq Abbasi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو مشیر برائے احتساب تعینات کردیاہے۔کابینہ ڈویژن نے  ان کے تقرر کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔  

بریگیڈیئر مصدق عباسی کا تعلق ایبٹ آباد کی تحصیل بیروٹ سے ہے۔ ان کا خاندان ایک مڈل کلاس خاندان ہے جبکہ ان کے والد محمد صادق عباسی اپنے علاقے کی معروف سیاسی شخصیت تھے جو قیام پاکستان سے قبل علامہ عنایت اللہ مشرقی کی احرار الاسلام تحریک سے وابستہ رہے اور بعد میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور آخری وقت تک پکے مسلم لیگ سمجھے جاتے تھے۔  

انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے جبکہ ایف ایس سی پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفر آباد سے حاصل کی۔  مصدق عباسی نے 1974 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور ایک نوجوان آفیسر کی حیثیت سے مختلف سیکٹرز پر خدمات انجام دیں۔  
سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں احتساب کا قومی احتساب بیورو نیب قائم کیا گیا تو انھیں کراچی میں ڈائریکٹر ریکوریز تعینات کیا۔  
کراچی میں انھوں نے اس وقت کے پیر پگارا کے کسی قریبی ساتھی پر ہاتھ ڈالا تو ان کی شکایت پرویز مشرف تک پہنچی۔ جس کے بعد ان کا تبادلہ پشاور میں بطور ڈی جی نیب کردیا گیا۔  
2011 میں ان کا تبادلہ پشاور سے اسلام آباد کر دیا گیا جہاں وہ بطور ڈی جی آگاہی اور تدارک کام کرتے رہے۔  
نیب میں 13 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد ان دنوں مصدق عباسی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ 
احتساب اور کرپشن کے حوالے سے بریگیڈیئر مصدق عباسی اپنا واضح نکتہ نظر رکھتے ہیں ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی غیر واضح تعریف کی گئی ہے۔ اس کی جامع تعریف اور مزید سخت سزائیں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ وہ کرپشن پر ایران اور چین کی طرز پر سزاوں کے حامی ہیں لیکن اس سے پہلے کرپشن سے متعلق آگاہی، قانون سازی اور شفاف تحقیقات کو  بھی یقینی بنانے کے قائل ہیں۔  

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر