ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 او ایل ایکس کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والاآن لائن فراڈیا پکڑا گیا

olx fraud
کیپشن: olx logo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فہد بھٹی : ڈولفن سکواڈ نے  کارروائی کرتے ہوئے ایک انوکھے نوسرباز  کو  گرفتار کرلیا ہے ۔  پولیس مصروف تفتیش ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم شاہ زیب آن لائن او ایل ایکس کے ذریعے شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم شاہ زیب آن لائن  خریدوفروخت کی سائٹ'' او ایل ایکس '' سے خریداری کے بہانے شہریوں سے وارداتیں کرتا تھا۔ ترجمان ڈولفن پولیس نے سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ ملزم نے آج بھی شہری سے واردات کی تھی جس پر ملزم کو رنگے ہاتھوں فیصل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم شاہ زیب کے قبضہ سے موبائل فون برآمد کرکے اسے تھانہ پولیس فیصل ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔