ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرائن پر حملہ ہوا تو روسی صدر پیوٹن پر ذاتی پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں،  امریکا

potus joe biden on russain president putin
کیپشن: potus joe biden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کی صورت میں واشنگٹن روسی صدر ولادی میر پوتین پر بھی ذاتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ 

  رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے  ایک صحافی  کے  سوال کہ کیا حملہ ہونے کی صورت میں وہ خود صدر پوتین پر بھی پابندیاں عائد کرنے کے امکانات دیکھتے ہیں؟ جواب دیا ہے کہ  "ہاں، میں اسے دیکھوں گا۔"

ان کا یہ تازہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین کی سرحد کے آس پاس موجود روسی جنگی دستوں نے اپنی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین پر روسی در اندازی دوسری عالمی جنگ کے بعد "سب سے بڑا حملہ" بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ دنیا کو بدل کر رکھ دے گا۔"

بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ان کا یوکرین کے اندر امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا "کوئی ارادہ نہیں ہے۔" انہوں نے کہا کہ پوتین جو بھی اقدام کریں گے اس کے سنگین معاشی نتائج برآمد ہوں گے تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ کیا اقدامات کرتے ہیں۔

  یادرہے گذشتہ روز پینٹاگان نے کہا تھا کہ یوکرین کشیدگی کے پیش نظر ساڑھے آٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو "سخت الرٹ" پر رکھا گیا ہے۔