پوش علاقوں میں ڈکیتیاں نہ رک سکیں، ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے کو بھی نہ چھوڑا

26 Jan, 2022 | 02:43 PM

فہدبھٹی: لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں نامعلوم افراد نے ڈلیوری بوائے ہی کو لوٹ لیا۔ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے ۔ پولیس نےپھریقین دہانی کرادی ۔

 رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈکیتی کہ وارداتیں نہیں تھم سکیں ۔ تازہ ترین واردات پوش علاقے  تھانہ ڈیفنس سی میں ہوئی جہاں مجرم پیشہ موٹر سائیکل سوار افراد نے ڈلیوری بوائے کو بھی نہیں چھوڑا اور فہیم احمد نامی نوجوان  کو جو ڈلیوری سپلائی کرنے جارہا تھا گن پوائنٹ پر روک کریرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے فہیم سے اس کا موبائل فون اوربارہ ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔

پولیس نے متاثرہ شہری فہیم احمد کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا  لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ۔ ڈیفنس پولیس کا موقف ہے کہ کارروائی شروع کردی گئی ہے پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ  جلد ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری طرف مناواں کے علاقے میں ڈاکوؤں نےاکیڈمی سے واپس گھر جاتے ہوئے ڈاکو نے ابو ہریرہ نامی نوجوان کو لوٹ لیا ۔ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ابو ہریرہ نامی نوجوان سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں