ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ڈاکٹر امجد کی بیوہ عدالت میں پیش

26 Jan, 2022 | 01:34 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: احتساب عدالت میں ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس  کی سماعت ،ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد عدالت میں پیش ہوئیں،عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے  سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی  ۔

 احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد  علی نے ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس  کی سماعت کی  ،جس میں ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے  مالک ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد عدالت میں پیش ہوئیں،  نیب کے 3 گواہوں نےملزموں  کیخلاف بیانات قلمبند کرادیئے،احتساب  عدالت نے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے  سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی  ۔

ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی  کے متاثرین نے عدالت کے باہر احتیاج بھی کیا ،ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا  گیا ، ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی  متاثرین نے انصاف کیلئے نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 11 ہزار ایڈن گارڈن  متاثرین کے  اربوں روپے ڈوپ گئے،احتجاج میں  ایڈن گارڈن  ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین تنظم کے صدر رمیض راجا ٫سر پرست اعلی شمشاد علی ،ایڈمن انچارج مریم اعجاز  سمیت دیگر  شریک ہوئے۔

 واضح رہے ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریفرنس نیب حکام نے دائر رکھا ہے  جبکہ  ریفرنس میں نامزد ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ڈاکٹر امجد انتقال کر گئے تھے ، ڈاکٹر امجد کی بیوہ اور بچے اب ریفرنس میں ملزمان ہیں ۔نیب ریفرنس   کے مطابق ملزموں پر ایڈن گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کا الزام عائد ہے، شہریوں سے مبینہ طور پر 25 ارب 10 کروڑ روپے وصول کئے ملک سے فرار ہوگئے۔ ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد کی گرفتاری کا مطالبہ 

مزیدخبریں