میٹرو بس پر پتھراؤ، دو بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے

26 Jan, 2022 | 12:29 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :  لاہور میں میٹرو بس پر پتھراؤ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔پتھراؤ کرنے والے نامعلوم  شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے  درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس پر پتھراؤ کرنے پر دو بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بسوں میں سوار مسافر محفوظ ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں پر پتھراؤ نشترکالونی کے قریب کیا گیا، پتھراؤ کرنے والے نامعلوم  شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے  درخواست دے دی ہے۔

شہباز علی جی ایم آپریشن   کا کہنا تھا کہ پتھراو ہونے والی بسوں کو میٹرو ڈپو گروانڈ کر دیا گیا، پبلک بسوں پر پتھراو افسوسناک ، میٹرو بسوں پر پتھراؤ کے نتیجے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔شہباز علی کامزید کہنا تھا کہ  دونوں بسوں پر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد پتھراؤ ہوا۔

مزیدخبریں