شہزاد: مہنگائی کے سونامی نے عوام پر پھر ظلم ڈھا دیا ، شہر سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندیوں سطح پر پہنچ گئی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندیوں سطح پر پہنچ گئی۔ 200 روپے بڑھ کر صوبہ بھر کی غلہ منڈیوں میں گندم کی فی من قیمت2640 روپے ہوگئی۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے پر چکی مالکان نے آٹا مزید مہنگا کردیا۔ لاہورشہر میں چکی آٹا 2 روپے کلو سے بڑھا کر 90روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ مجموعی طور پر 80 روپے بڑھ کر فی من آٹا 3600 روپے کا ہوگیا۔