لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر آگیا

26 Jan, 2022 | 09:39 AM

Ibrar Ahmad

فاران یامین : شہر میں مسلسل بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر براجمان ہے۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر براجمان ہے۔  فدا حسین ہاؤس میں  274، کوٹ لکھپت میں  249،ماڈل ٹاؤن میں  221،ڈی ایچ اے فیز 8 کے اطراف 218,ٹھوکر نیاز بیگ میں  217، ایچی سن کالج مال روڈ  میں 203، یو ایس قونصلیٹ میں  193 اور لاہور امریکن اسکول کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس  190 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی آبر آلود رہنے کاامکان ۔شہر  کاموجودہ درجہ حرارت 7 سینٹی  گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4  سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17  سینٹی  گریڈ رہنے کاامکان ، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں