ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے نے ناکامی کے ریکارڈ توڑ دیئے

ریلوے نے ناکامی کے ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ریلوے پسینجر کے بعد فریٹ سیکٹر میں بھی ناکام، ریلوے کو فریٹ سیکٹر میں ٹارگٹ سے کم آمدنی، خسارے میں اضافہ بڑھنے لگا۔ریلوے ہیڈکوارٹر نے دسمبر 2020 کی آمدنی رپورٹ مرتب کر لی۔ لاہور ریلوے ڈویژن میں بھی ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام۔


تفصیلات کے مطابق ریلوے کو فریٹ سیکٹر میں ٹارگٹ سے کم آمدنی، خسارے میں اضافہ بڑھنے لگا، ریلوے ہیڈکوارٹر نے دسمبر 2020 کی آمدنی رپورٹ مرتب کر لی۔ریلوے کو فریٹ سیکٹرمیں ٹارگٹ سے 4کروڑ 50لاکھ روپے کم آمدنی حاصل ہوئی۔ لاہور ریلوے ڈویژن میں بھی ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہا، لاہور ڈویژن کو ایک ماہ میں فریٹ میں ٹارگٹ سے 13 لاکھ 35 ہزار روپے کم آمدنی حاصل ہوئی۔ راولپنڈی اور کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہانہ فریٹ ٹارگٹ پورا کیا گیا۔ ریلوے ہیڈکوارٹر نے لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ اور پشاور ڈویژن کو سخت ہدایات جاری کردیں۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹس فریٹ آمدنی میں کمی پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer