عثمان الیاس : لاہور ہائیکورٹ میں بیگو، ٹک ٹاک،لائیکی سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے درخواست پر لگے دفتر ہائی کورٹ کے اعتراضات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ، بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے درخواست پر لگے دفترہائیکورٹ کے اعتراضات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ عدالت نے درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کس طرح متعلقہ فریق ہے اور اور درخواست میں متعلقہ دستاویزات واضح نہیں ہیں۔
جسٹس عابد عزیز شیخ مقامی وکیل وقاص انور گجر کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اعتراضات ختم کردئیے۔ درخواست میں پی ٹی اے، ایف آئی اے، بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی کے مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے ذریعے نوجوان اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔اس طرح کی ایپلیکشنز کے زریعے بیہودگی، عریانیت اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دیا جارہاہے۔