ڈاکو نیب اہلکار بن کرشہریوں کو لوٹنے لگے

26 Jan, 2021 | 06:26 PM

Arslan Sheikh

اسرار خان: ویلنشیا ٹاؤن ایچ بلاک میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکو خود کو نیب کے اہلکار ظاہر کر کے گھر کا صفایا کر گئے، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن ایچ بلاک میں ڈاکو گزشتہ رات گھر لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات شہری عبدالغفار کے گھر میں ہوئی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 ڈاکو گھر کے ٹی وی لاونج میں داخل ہوتے دکھائی دئیے، ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر شہری عبدالغفار کو یرغمال بنایا۔

مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے شہری پر تشدد بھی کیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی گھر کے دوسرے کمروں میں لوٹ مار کرتے رہے۔ چند منٹ کی واردات کے دوران ڈاکو 15 تولے سونا اور 4 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز شمس الحق درانی نے کارروائی کی۔ ملزمان میں ذیشان، حماد منیر اور عثمان شامل ہیں، جن کے قبضہ سے تین موبائل فون، نقدی، مسروقہ سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درج متعدد مقدمات ٹریس کر لیے گئے ہیں، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں