شراب کی ہزاروں بوتلیں تلف

26 Jan, 2021 | 05:35 PM

Arslan Sheikh
Read more!

رضوان نقوی: غیرقانونی اور ممنوعہ اشیا کی پاک سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، کسٹمز نے واضح پیغام دے دیا۔ واہگہ بارڈر پر کروڑوں روپے مالیت کا کیمیکلز، ممنوعہ ادویات اور زائد المعیاد ضبط شدہ سامان نذرآتش، شراب کی ہزاروں بوتلیں بھی تلف کردی گئیں-

کسٹمز کے عالمی دن پر واہگہ بارڈر پر تقریب منعقد ہوئی جہان سال بھر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پکڑا جانے والا ممنوعہ سامان نذر آتش کر دیا گیا۔ ان میں ضبط شدہ کیمیکلز، زائدالمعیاد جوس، گٹکا، سپاری، سگریٹ، شیمپو، کریمز اور غیر رجسٹرڈ ادویات شامل ہیں۔ بلڈوزر چلا کر شراب کی تین ہزار تین سو بوتلیں بھی تلف کردی گئیں۔

چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل فیض احمد نے دعوی کیا کہ اینٹی سمگلنگ کی کارروائیوں کے باعث اب پاکستانی بازاروں میں مقامی مصنوعات فروخت ہورہی ہیں۔ کلکٹر کسٹمزباسط مقصود عباسی نے بتایا کہ تلف کیا جانے والا سامان لاہور میں 600 کیسز کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔

کسٹمز حکام کے مطابق سرحدوں پر 100 ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان پڑا ہے لیکن کسٹمز کی جارحانہ کارروائیوں کے باعث سمگلرز سامان پاکستان لانے کا حوصلہ نہیں کررہے۔ شراب، ممنوعہ ادویات، کمیکلز اور زائد المعیاد مصنوعات سمیت ایسی تمام اشیاء ورلڈ کسٹمز ڈے پر تلف کردی جاتی ہیں جبکہ اس کی نیلامی ممکن نہیں۔ 

مزیدخبریں