سٹی 42: لاہور ہائیکوٹ پسند کی شادی پر لواحقین کی لڑائی، لڑکی کے والدین نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی۔
ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور نے محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ افشاں ناز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ علی رضا سے پسند کی شادی کی، والدین میری شادی سے خوش نہیں ہیں۔
عدالت نے لڑکی کو خاوند کیساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ شوہر کیساتھ جانے پر افشاں کے گھر والوں نے احاطہ عدالت میں ہی لڑکی کی پٹائی کر ڈالی۔ پولیس نے لواحقین کو متعلقہ چوکی میں منتقل کردیا۔