اکمل سومرو: ذہین طلباء کیلئے 75 ہزار ڈالر کا انعام مقرر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت طلباء کے درمیان مائیکروسافٹ امیجن کپ کا انعقاد، طلباء 31 جنوری تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مائیکروسافٹ کے اشتراک سے ذہین طلباء کے مابین جدت پر مبنی آئیڈیاز پیش کرنے کا مقابلہ کرایا جا رہا ہے۔ مائیکروسافٹ امیجن کپ کے نام سے ہونے والے اس مقابلہ میں جیتنے والی ٹیم کو 75 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ امیجن کپ میں شرکت کیلئے طلباء کو چار شعبہ جات میں جدید طرز کے منصوبہ جات تیار کرنا ہوں گے۔
ہائیر ایجوکیشن کے مطابق پندرہ سال سے زائد عمر کے طلباء ایجوکیشن، ہیلتھ کیئر، ارتھ، اور لائف سٹائل پر جدت پر مبنی منصوبہ جات پیش کر سکتے ہیں۔ طلباء کو پہلے مرحلے میں سلیکشن کیلئے مائکروسافٹ لرننگ چیلنج پاس کرنا ہوگا۔ مائیکروسافٹ امیجن کپ میں شرکت کیلئے طلباء 31 جنوری تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ امیجن کپ کے شرائط کے تحت ایک ٹیم میں ممبران کی تعداد 4 طلباء پر مشتمل ہوگی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مائیکروسافٹ کے اشتراک سے 2003ء سے امیجن کپ کا آغاز کیا گیا تھا.