ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا بڑا اعزاز، چار جامعات عالمی رینکنگ میں شامل

لاہور کا بڑا اعزاز، چار جامعات عالمی رینکنگ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: یونیورسٹیوں کی نئی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری، دو ہزار اکیس کیلئے جاری ہونے والی درجہ بندی میں لاہور کی چار یونیورسٹیوں کو دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ لمز کو لاہور میں نمبر ون قرار دیا گیا ہے۔

پہلی ایک ہزار یونیورسٹیوں میں لاہور کی چار یونیورسٹیز شامل ہوگئیں۔ ورلڈ کیو ایس رینکنگ نے یونیورسٹیوں کی نئی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پہلی ایک ہزار یونیورسٹیوں میں لاہور میں لمز نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی پہلی ایک ہزار عالمی رینکنگ میں شامل ہیں۔

دنیا کی پہلی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی سات یونیورسٹیوں کے نام شامل ہیں۔ پاکستان میں نسٹ پہلے نمبر پر، قائد اعظم یونیورسٹی، پاکستان انسٹیٹیوٹ اف انجنیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا نام بھی شامل ہے۔