(سعود بٹ) مسلم لیگ ن کے ایک اور سینیئر ممبر قومی اسمبلی پر نیب لاہور کا ایکشن، چوہدری ارغمان سبحانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایات پر ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک اور لیگی ایم این اے سے نیب نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔لیگی ایم این اے سے بنک، کمرشل اور زرعی اراضی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وراثتی جائیداد اور خاندان میں دئیے گیے تحائف سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں۔
واضح رہے کہ چوہدری ارغمان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر سیالکوٹ سے ایم این اے ہیں۔