سیاسی جوڑ توڑ کیلئےعثمان بزدار متحرک

26 Jan, 2021 | 12:47 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) سینٹ انتخابات سے پہلےروٹھوں کو منانے اور اپوزیشن اراکین کو ساتھ ملانے کا وزیراعلیٰ پنجاب کامشن، پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے وزیراعلی پنجاب متحرک ہوگئے۔
سینیٹ انتخابات سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے روٹھوں کو بھی منائیں گے اوراپوزیشن اراکین کو بھی ساتھ شامل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی سے آج جنوبی پنجاب کے نون لیگ سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے دو ارکان ملاقات کریں گے۔

ذرائع کاکہناہےکہ نون لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سےآج ملاقات شام کو ہو گی۔ گزشتہ روزنون لیگی رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیہ نےبھی ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سے رابطوں میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی متحرک ہیں۔ وزیراعلی تحریک انصاف کے ناراض رکن خواجہ داؤد سلمانی سے بھی اسی ہفتے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دورکریں گے۔

مزیدخبریں