چینی فوج نے ایک بار پھر بھارتی فوجیوں کی ہوا نکال دی

26 Jan, 2021 | 12:22 AM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کی ایک مرتبہ پھر درگت بنادی، سکم کے علاقے میں چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی خوب پٹائی کی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوج نے 20 جنوری کو نکولا پاس میں بھارتی فوجیوں کی پٹائی کی۔  اس واقعے میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ خفت مٹانے کیلئے بھارتی فوج نے جھڑپ کو معمولی آمنا سامنا قرار دے دیا۔ ادھر بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ مقامی کمانڈروں نے قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق معاملہ حل کرلیا ہے۔

مزیدخبریں