برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے اپنی نوعیت کی منفرد نمائش "لاہور بینالے" کو بہترین کام کرنے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے لاہور بینالے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور بینالے کی بہترین نمائش پر اہلیان لاہور کومبارکباد دیتا ہوں۔لاہور بینالے نمائش میں پاکستان کاآرٹ عالمی سطح پراجاگرکیاگیا، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ لاہور زندگی سےبھرپورشاعری،تاریخ اورآرکیٹکیچرکاشہرہے۔انہوں نے لاہوری کھابوں کی بھی بے حد تعریف کی۔
مبارک to @LahoreBiennale showcasing ???????? art on world stage. Lahore, city of poetry, history, life, architecture, art (&, of course, food) #LahoreLahoreHai pic.twitter.com/UZGHL1lvNV
— Christian Turner (@CTurnerFCO) January 26, 2020