وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

26 Jan, 2020 | 08:39 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہتھ ہولا رکھنے کی ہدایات کردی جبکہ ہم خیال گروپ کو بھی تنبیہ کردی کہ گھر کی باتیں گھر ہی میں حل کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلی نے بیوروکریسی کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی تعاون نہیں کرتی خمیازہ مجھے بھگتنا پڑتا ہے۔  ہم خیال گروپ سمیت متعدد اراکین بھی بیوروکریسی کے رویے سے شاکی ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو پہلی دو نشستوں میں اپنے ساتھ بٹھایا اور انہیں اراکین اسمبلی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایات دیں۔

دوران اجلاس اراکین اسمبلی کی جانب سے بڑھتے ہوئے جرائم پر بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس کے پاس جاتے ہیں رویہ درست نہیں ہوتا،  وزیراعظم نے وزیراعلی کو انتظامیہ اور اراکین کے درمیان میکنزم قائم کرنے کی ہدایت کی۔  دوران اجلاس وزیراعظم نے ہم خیال اراکین کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی باتیں صرف گھر میں کی جاتی ہیں، آپ سب میرے لئے قابل احترام ہیں، بیوروکریسی کو بھی ان کا احترام کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آٹے بحران پر بھی انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آٹا اور گندم کے بحران کا علم ہے اور بحران میں ملوث اپنے لوگوں کا بھی علم ہے، میرے پاس لوگوں کی معلومات موجود ہیں لیکن میں سامنے نہیں لانا چاہتا، سب کے لیے بہتر ہوگا کہ سب اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔

مزیدخبریں