(سعدیہ خان) پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک حکومت کے اندر افراتفری مچ چکی ہے ، خان صاحب سے اپنے خوش ہیں نہ اتحادی ڈیووس دوستوں کے خرچ پرجانے والے بتائیں کہ بدلے میں کیا دیا ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس مخالفین کے خلاف الزام تراشی کا آخری جواز بھی باقی نہیں رہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی بھی کوئی اور ہی چلا رہا ہے جن کی وہ گاڑی چلاتے ہیں وہ ہی عمران کی خارجہ پالیسی چلاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا کہ اب تک عمران اپنا جھوٹا بیانیہ پھیلاتا رہا اب ہم نے اپنا سچا بیانیہ عوام کے پاس لے جانا ہے۔