(فخرامام)ریسلنگریوولوشن گلوبل کی جانب سے ٹاؤن شپ میں نیوائیر بیٹل ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا, ریسلرز نے زبردست ایکشن سے بھرپور داؤبیچ لگا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
صحت مند افراد ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں, ریسلنگ ریوولوشن گلوبل کی جانب سےٹاؤن شپ میں ریسلنگ کا انعقاد کیا گیا، ریسلنگ کو نیوائیربیٹل کا نام دیا گیا، ریسلنگ میں مہمان خصوصی ڈاکٹرآفتاب اقبال شیخ صدر ڈاکٹرز کون و فیملی فزیشن، ڈاکٹرندیم خواجہ، ڈاکٹرمنظور رانا، ڈاکٹرالطاف چیمہ و فیملیز کی کثیرتعداد موجود تھی، ریسلنگ میچز کے دوران کھلاڑیوں نے زبردست ایکشن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ریسلنگ ریوولوشن گلوبل عبداللہ خواجہ کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کا مقصد کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ندیم خواجہ کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند افراد کا ہونا ضروری ہے، ملک میں ایسی کھیلوں کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے، نوجوانوں کی بڑی تعداد غیرضروری سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کو صحت مند سرگرمیوں میں لانا چاہیے۔
ریسلنگ گلوبل کی جانب سے تین میچ کروائے گئے جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔
نیوائیر بیٹل ریسلنگ کا انعقاد
26 Jan, 2020 | 07:40 PM