نواب ٹاؤن، ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیووائرل

26 Jan, 2020 | 05:18 PM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام)قانون شکنوں کی تقریبات میں فائرنگ سے ممانعت کے حکم کی دھڑلے سے خلاف ورزی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  نواب ٹاؤن میں تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا ایک اورواقعہ سامنے آیا،فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی
اسلحہ سے لیس افراد تقریب کےدوران فائرنگ کرتا رہا، فوٹیج میں متعددافراد کو تقریب میں فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتاہے،تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

نواب ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں متعدد افراد کی خلاف قانون اسلحہ کی نمائش جاری ہے، تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 فائرنگ کرنے والے افراد نواب ٹائون کے علاقے پیر منصورہ کے رہنے والے ہیں جبکہ نواب ٹائون پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا ہے جس کیلئے چوہنگ پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مزیدخبریں