مہنگائی سےپریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر

26 Jan, 2020 | 04:01 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہوریوں کیلئے خوشخبری، ایل پی جی 10 روپے فی کلو گرام سستی ہوگئی۔

  ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام کمی کردی ہے جس کے بعد اب لاہورمیں ایل پی جی 145 روپے تک مل سکے گی،کمرشل سلنڈر 445 روپے سے کم ہو کر  6452 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 118 روپے کمی کے بعد 1711 روپے کا ہوگیا ہے۔

مارکیٹنگ ذرائع کا کہنا ہےکہ فروری میں ایل پی جی 20 روپے مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں