فاران یامین: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی طبیعت ناساز، علاج کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے جلد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
نائب امیر جماعت اسلامی کےصاحبزادے احمد سلمان بلوچ کے مطابق لیاقت بلوچ کو دو روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، لیاقت بلوچ کی ٹانگ میں انفیکشن ہوا ہے اور انہیں چلنے پھرنے میں تکلیف کا سامنا تھا۔
احمد سلمان بلوچ کے مطابق اب لیاقت بلوچ کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔