خوفناک ٹریفک حادثہ، پولیس ریسپانس یونٹ کا اہلکار جاں بحق

26 Jan, 2020 | 03:56 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد) والٹن روڈ پر  ٹریفک حادثے میں پیروفورس کا اہلکار   جاں بحق ہوگیا، گاڑی کےڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک حادثے میں پولیس ریسپانس یونٹ کا اہلکار جاں بحق ہوگیا، والٹن روڈ پر ہونے والے حادثے میں پیرو فوسرس کا اہلکار 29 سالہ مزمل موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ  پک اپ نے ٹکر ماردی، اہلکار کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ اورڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن میر کاشف جنرل ہسپتال پہنچے گئے، اہلکاروں نے پک اپ ڈرائیور نعیم ذوالفقارکا تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کا کہناتھا کہ مزمل ڈیوٹی پر آرہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا،اور یہ حادثہ پیکجز مال کےپاس ہوا۔

مزیدخبریں