گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا بڑا دعویٰ

26 Jan, 2020 | 03:47 PM

Azhar Thiraj

رضوان نقوی :کسٹمز کے عالمی دن کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی تقریب, گورنر پنجاب  چودھری  محمد سرور کہتے ہیں کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کررہےہیں,کسٹمز کا کردار مثالی ہے-


کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر واہگہ بارڈر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا-کسٹمز کی تقریب میں واہگہ بارڈر پہنچنے پر کسٹمز کے دستہ نے گورنر پنجاب چودھری  محمد سرور کو سلامی پیش کی- گورنر پنجاب نے چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل زیبا حئی اور کلکٹر کے ہمراہ پرچم کشائی کی-


گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو دیگر بڑے چیلنجز کے ساتھ سمگلنگ کے ناسور کا بھی سامنا ہے- پاکستان کودرپیش سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہےجسمیں کسٹمز بھی سٹیک ہولڈر ہے-پچھلی حکومت سے ورثہ میں ملنے والےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پر75فیصد قابو پالیا گیا ہے۔


چیف کلکٹر کسٹمز زیبا حئی نےکہا کہ سنٹرل ریجن نے اپنے ہدف سے 62فیصد زائد محصولات اکٹھے کئے ہیں-تقریب میں کلکٹر کسٹمز احمد رؤف,کلکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ باسط مقصود عباسی ,سابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جینس امتیاز احمد خان,فضل یزدانی خان سمیت کسٹمز افسران کی کثیر تعداد شریک ہوئی- گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کسٹمز افسران وعملہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
 

مزیدخبریں