آوارہ کتوں نے خاتون پر حملہ کردیا

26 Jan, 2020 | 03:36 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان)سبزہ زار میں آوارہ کتوں کی بھرمارسے خواتین، بچوں میں خوف وہراس پھیل چکا ہے، مین بلیو وارڈ روڈ پر آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں آوارہ کتوں کےکاٹنے کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،24 گھنٹے میں 9 مزید افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا، مین بلیو وارڈ روڈ پر آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ کردیا،شہریوں نے ڈنڈوں کے وار کر کے خاتون کو بچایا,متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر قابو میں ناکام نطر آرہی ہے،1 ماہ میں1ہزارسےزائد افراد کوآوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہو چکے،شہریوں نے انتظامیہ سے آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



مزیدخبریں