(سعید احمد سعید) خیرپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی بوگیاں پٹٹری سے اتر گئیں، حادثے کی وجہ متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کی بوگیاں پٹٹری سے اتر گئیں، حادثہ پیش آنے سے ریل شیڈول درہم برہم ہوگیا، آٹھ سے زائد ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک لی گئیں،سکھر ایکسپریس کو گھمبٹ،خیبر میل کو خیرپورریلوے اسٹیشن، کراچی ایکسپریس کو بیگما جی،شاہ حسین ایکسپریس کو سانگھی،ملت ایکسپریس کو روہڑی،گرین لائن کو پنو عاقل اور رحمان بابا کو گھوٹکی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
ترین حادثے کا شکار میں تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں،دوسری جانب نئے تعینات ہونیوالےی ای او ریلوے نےہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں گریڈ 17 سےگریڈ 21کے تمام افسران شریک ہوں گے،ریلوے سسٹم میں بہتری کیلئےآئندہ کےلائحہ عمل تیار کیا جائے،پرنسپل افسران شعبہ جات کی کارکردگی کےحوالےرپورٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ٹرین آپریشن میں بہتری کیلئے افسران سےسفارشات بھی لی جائیں گئیں،ڈپٹی جنرل مینجر ریلوے فرمان غنی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔