سعود بٹ: ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے نرخ میں اتار چڑھاؤ جاری، گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں اہم سبزیوں کے نرخ میں مزید کمی، متعدد کے ریٹ میں اضافہ کا رجحان برقرار۔
ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں ٹماٹر کا ریٹ 80 سے 73جبکہ مٹر 130 سے 115روپے جبکہ پیاز ایک روپیہ کمی کے ساتھ 44جبکہ کھیرا 48 سے 44 روپے پر آگیا، شملہ مرچ 170 سے کم ہو کر 162 جبکہ لیموں 4 روپے کمی کے ساتھ 52 روپے پر فروخت کیا گیا۔ متعدد سبزیوں نرخ میں اضافہ کا رجحان برقرار رہا، نرخ نامہ کے مطابق لہسن دیسی 258 سے بڑھ کر 287 جبکہ لہسن چائنہ 255 سے بڑھ کر 272، کریلے کا ریٹ 111 سے بڑھ کر 125 جبکہ بینگن 90 روپے پر برقرار رہا۔
سبزیوں کے نرخوں کے حوالہ سے شہریوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔شہرہوں نے نرخ نامہ میں کمی کو خوش آئند قرار دیا جبکہ متعدد کا کہنا تھا کہ سبزیوں کے نرخ میں بہت معمولی کمی کی گئی۔مٹر کا ریٹ اس موسوم میں 30 روپے فی کلو تک ہوتا تھا جو ابھی بھی 115 روپے پر ہے۔حکومت سبزیوں کے نرخ غریب کے بجٹ کے میں لانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ سبزیوں کے نرخ کے علاوہ حکومت کو آٹا، چینی، گھی اور دالوں کے نرخ بھی کم کرنے چاہئیں۔