خالد انصاری اور سٹی 42 کے عمرہ زائرین کے اعزاز میں عشائیہ

26 Jan, 2020 | 12:44 PM

Sughra Afzal

 (راﺅ دلشاد) سابق ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین نے سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت خالد انصاری اور سٹی42 کے عمرہ زائرین کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اوران پرپھول نچھاورکئے گئے۔

مہمانوں کی دم پخت، مندی، دیسی مرغا، مٹن کورمہ اور روایتی کھانوں سے خوب تواضع کی گئی، عشائیہ میں رکن پنجاب اسمبلی بلال اکبر، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر، رکن اسمبلی چودھری شہباز احمد، سابق لارڈ میئر لاہور کرنل( ر)مبشرجاوید،ڈپٹی میئر بلال چودھری ، سہیل ضیا بٹ، رہنما ن لیگ طلحہ برکی ،رہنما ن لیگ حافظ امیر علی اعوان نے شرکت کی۔ عشائیہ میں گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چودھری ،ڈائریکٹر نیوز24نیوز میاں طاہر ،ڈائریکٹر نیوز سٹی42 خرم کلیم ،ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی، سینئر صحافی سلیم بخاری، حمید نقیبی، ظہیر کاہلو، معازن اسحاق، ریحان گل، عرفان ملک، راؤ دلشادحسین، علی اکبر، وقار گھمن، شاہد سپرا ،علی رامے، فصیح اللہ، لالہ ناصر خان، شہزاد زیدی، سلمان تسلیم، وقاص احمد، آغا حیدر، سلمان جعفر، اجود بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی، عشائیہ کے اختتام پر مہمانوں نے راوشہاب الدین کا پرتکلف دعوت پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

مزیدخبریں