(قذافی بٹ) 2012ء سے 2020ء تک چار وزرائے اعظم کے ڈیووس فورم میں شرکت اور دوروں کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
وزیراعظم ہاﺅس نے سابقہ ادوار میں وزرائے اعظم کے امریکہ دوروں کے اخراجات کی رپورٹ جاری کر دی، وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے 2012ء میں 4 لاکھ 59 ہزار 451 ڈالر خرچ کیے، نواز شریف نے 2017ء میں7 لاکھ 62 ہزار 199 ڈالر خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے 2018ء میں 5 لاکھ 61 ہزار 381 ڈالر خرچ کئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے 2020ء میں 68 ہزار ڈالر خرچ کیے،2012ء سے 2019ء کے درمیان امریکہ میں صدور اور وزرائے اعظم کے خرچے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2012ء میں آصف علی زرداری نے نیو یارک کے دورے میں 13 لاکھ 9 ہزار620 ڈالر خرچ کئے، 2016ء میں نوازشریف نے 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالر خرچ کیے۔
2017ء میں شاہد خاقان عباسی نے نیو یارک دورے میں 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالر کے اخراجات کیے، 2019ء میں وزیراعظم عمران خان نے 1 لاکھ 62 ہزار 578 ڈالر خرچ کیے، 2009ء سے 2020ء تک واشنگٹن دوروں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے مئی 2009ء میں واشنگٹن دورے میں7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالر خرچ کیے، نواز شریف نے 2013ء میں 3 روزہ دورے میں 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالر خرچ کیے، 2019ء میں وزیراعظم عمران خان نے 5 روزہ دورے میں 67 ہزار 180 ڈالر خرچ کئے۔