( جنید ریاض ) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کردی، پیک کے تحت پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات 4 سے 25 فروری تک جاری رہیں گے۔
پیک نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز میں امیدواروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے، پنجاب کے تمام امتحانی مراکزمیں دفعہ 144 نافذ ہوگی، پیک امتحانات 4 سے 25 فروری تک جاری رہے گے، امتحانات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔
پیک کی جانب سے غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی گئی، امتحانی مراکز کے باہر اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ ہونے اور امتحان کے بعد طلباء کو گیٹ پر کھڑا ہونے سے روکنے کا بھی حکم دیا گیاہے، تمام تر ہدایات ڈائریکٹر ایڈمن پیک کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔