ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈ میئر لاہور کیجانب سے افسران کیلئے بڑی خوشخبری

لارڈ میئر لاہور کیجانب سے افسران کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو 2 سال بعد ڈپٹی میئرز کو بااختیار کرنے کا خیال آہی گیا، لارڈ مئیر لاہور نے زونز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات ڈپٹی میئرز کو تفویض کرنے کی ہدایت کردی۔

لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی میئرز کو ٹرانسفر پوسٹنگ کے اختیارات تفویض کرنے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں لارڈ میئر لاہور نے ڈپٹی میئرز کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا، اس موقع پر لارڈ میئر کا کہنا تھا کہ زونز میں ایک شعبے سے دوسرے شعبے میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے مشکلات درپیش تھیں، آئندہ ہاؤس اجلاس میں ڈپٹی میئرز اختیارات تفویض کرنے کی باقاعدہ منظوری لے لی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں لارڈ میئر لاہور کا کہنا تھا کہ ٹینڈرز کی منسوخی پر جلدبازی کی گئی ہے، کسی چیئرمین کو ناراض نہیں ہونے دینگے، 15 دوستوں کے گلے شکوے ہیں جو باہمی مشاورت سے دور کردینگے۔

اجلاس میں ڈپٹی میئر نذیرخان سواتی، ڈپٹی میئر راؤشہاب الدین، ڈپٹی میئر میاں محمد طارق، ڈپٹی میئر چودھری بلال، ڈپٹی میئر مشتاق مغل، ڈپٹی میئر رانا اعجاز احمد حفیظ اور دیگر موجود تھے۔