فوڈ پروڈکشن ایریاز میں صفائی، جراثیم کشی کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

26 Jan, 2019 | 06:35 PM

Shazia Bashir

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پروڈکشن ایریاز میں صفائی اور جراثیم کشی کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شھر بھر کے کمرشل اور ڈومیسٹک فوڈ پروڈکشن ایریاز کیلئے نیا ہدایات نامہ جاری کیا ہے۔ فوڈ ورکرز کی فوری اور بہتر رہنمائی کیلئے ہدایت نامہ فوڈ اتھارٹی سوشل میڈیا پپیج پر اپلوڈ کیا گیا ہے، ہدایت نامے کو اہم اور ضروری ہدایات قرار دیا گیا، ہدایت نامے میں صفائی اور جراثیم کشی کے چھ مراحل بیان کیئے گئے ہیں۔

ہدایات کے مطابق فوڈ پروڈکشن ایریا میں دھول کو جھاڑنے اور گیلا کرنے سے ہٹائیں، جمی ہوئی گندگی کو نرم کریں اور ڈٹرجنٹ سے استعمال کریں، نرم کی گئی مٹی اور ڈٹرجنٹ کو صاف کریں، جرثیم کش مادے کو صاف کریں اور قدرتی طور پر متعلقہ جگہ کو خشک ہونے دیں۔

مزیدخبریں