ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

پیراگون سکینڈل، خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور، سعد رفیق نے کہا کہ صاحب بھی بیمار ہیں اور سلمان رفیق بھی 4 دن سے علیل ہیں۔

خواجہ برادران کو جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا، خواجہ برادران کمرہ عدالت پہنچے تو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔

کیس پر سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے بتایا کہ پیراگون کے اکاؤنٹ سے سعد رفیق کے اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ہوئی ہے جس کی تحقیقات ابھی باقی ہیں، مزید 15 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ نیب کو دے چکے ہیں، نیب کہتا ہے جن اکاؤنٹس کی تحقیقات ہو رہی ہیں وہ خواجہ برادران کے بے نامی ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ نیب ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، استدعا مسترد کی جائے۔

خواجہ سعدر فیق نے عدالت سے نکلتے ہوئے کہا کہ جو زیادتی کرے گا وہ اسی دنیا میں صلہ پالےگا۔ 

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں سُناتے ہوئے7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔