ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی حکومتی رویے پر پھٹ پڑی

سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی حکومتی رویے پر پھٹ پڑی
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident, Brother Jaleel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین حکومتی بے اعتنائیوں پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ آٹھ روز گزر گئے ہیں، دادرسی ہوئی نہ انصاف ملا، حکومت ہمیں سڑکوں پر خوار کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمیں اسلام آباد صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے لیے بلا کر خوار کیا گیا، اگر وہ نہیں ملنا چاہتے تھے تو بلایا کیوں تھا؟ ہمارا تماشا بنایا جا رہا ہے۔

مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے، کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ساری رات ہم سے بیان لکھواتے رہے، پھر سارا دن سڑکوں پر گھماتے رہے، پھر معلوم ہوا کہ صدر مملکت تو کراچی چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کل وزیراعظم عمران خان کے لاہور آنے کا امکان ہے، جہاں وہ سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں گے، عمران خان کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ،جس میں سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ  زیر بحث آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر ہونے والی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer