حکومت نے بیواؤں کیلئے نئی مشکلات کھڑی کردیں

26 Jan, 2019 | 01:24 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی رامے) حکومت نے جاں بحق افسران کی بیواؤں کیلئے مالی امداد کی ادائیگی میں آسانی کی بجائے نئی مشکلات کھڑیں کردیں۔ آفیسر کی بیوہ کو امداد کے اجرا کے لیے سروس بک سے لیکر بچوں کے بیان حلفی تک تمام دستاویزات جمع کرانا لازمی قرار، نئے حکم نامے کا سرکلر تمام صوبائی محکموں کو جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق آفیسر کی بیوہ کو مالی امداد کے لیے دس نکات پر مبنی دستاویزات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔دس نکات پر مبنی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر بیوہ و بچوں کی مالی امداد نہیں کی جائے گی۔ دستاویزات میں مرنے والے آفیسر کی بیوہ کو مرحوم کا برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، بچوں کی تفصیل، بچوں کے بیان حلفی، مرحوم کی سروس بک، آخری تنخواہ کی سلپ اور دیگر دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ دستاویزات محکمے کو جمع کرانے پر ایک سال کا وقت درکار ہوتا ہے جس کے لیے ایک سال تک بیوہ اپنے مرحوم خاوند کی دستاویزات پر کلیئر نس کے لیے دربدر ہوتی رہے گی۔

مزیدخبریں